بلوچستان میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملے ، 9کنٹینرز جل کر خاکستر، ڈرائیورجاں بحق

بلوچستان میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملے ، 9کنٹینرز جل کر خاکستر، ڈرائیورجاں ...
 بلوچستان میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملے ، 9کنٹینرز جل کر خاکستر، ڈرائیورجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوراب میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملوں میں ایک ڈرائیورجاں بحق جبکہ9 کنٹینرز جل کر خاکستر ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالے نیٹو کنٹینرزسوراب کے علاقے حاجکیہ میں ہوٹل پر پارک کیے گئے کنٹینرز پر قریبی پہاڑوں سے نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیے جس کے بعد کنٹینروں میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، اتحادی افواج کو تیل فراہم کرنیوالے کنٹینروں پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے جبکہ حملے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ یادرہے کہ بلوچستان میں اکثر ایسے واقعات ہورہے ہیں لیکن آج تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔