تحریک انصاف کے بعد غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات پر پیپلزپارٹی بھی عدالت پہنچ گئی

تحریک انصاف کے بعد غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات پر پیپلزپارٹی بھی عدالت پہنچ ...
تحریک انصاف کے بعد غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات پر پیپلزپارٹی بھی عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ کی طر ف سے دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیاگیاکہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کی آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں ، غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرانا آئین کے آرٹیکل 140اے کے خلاف ہے اور ایساکرنے سے معاشرے میں کرپشن کو فروغ ملے گااورعام آدمی کے مسائل جوں کے توں رہیں گے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کالعدم قراردیئے جائیں ۔ یادرہے کہ قبل ازیں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور تین سے زائد شہریوں کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں ۔ اِن درخواستوں کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطاءبندیال خود کریں گے ۔

مزید : لاہور /Headlines