کراچی کی شاہ نوازبھٹوکالونی میں چھاپہ ، مبینہ بھتہ خور گرفتار

کراچی کی شاہ نوازبھٹوکالونی میں چھاپہ ، مبینہ بھتہ خور گرفتار
کراچی کی شاہ نوازبھٹوکالونی میں چھاپہ ، مبینہ بھتہ خور گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ نواز بھٹو کالونی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران پولیس نے مبینہ بھتہ خورکو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ نواز بھٹوکالونی میں چھاپہ مارکر محمد یونس نامی مبینہ بھتہ خورکو حراست میں لے لیا ۔ بتایاگیاہے کہ محمد یونس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ چھاپے کے دوران ملزم کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : جرم و انصاف