افغانستان کے صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے پرخودکش حملہ اور فائرنگ ، تین اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے پرخودکش حملہ اور فائرنگ ، تین ...
افغانستان کے صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے پرخودکش حملہ اور فائرنگ ، تین اہلکار جاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افغانستان امریکی قونصل خانے پر خودکش حملے اور فائرنگ میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ چاروں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران سرحدکے قریب واقع صوبہ ہرات میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک امریکی قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک گارڈ جاں بحق ہوگئے جبکہ چارخواتین اور دوپولیس اہلکاروں سمیت 18افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ہرات کے گورنرفضل اللہ نے بتایاکہ جمعہ کی صبح چھ بجے زور دار دھماکے سے حملے کا آغازہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق پانچ حملہ آور وں نے دھاوابولاجن میں سے چار دھماکوں یا پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ۔ ایساف کے مطابق قونصل خانے پر حملہ ناکام بنادیاگیاہے اورزخمی یا مرنیوالوں میں کوئی امریکی شامل نہیں ۔

مزید : بین الاقوامی