عمران خان کی درخواست کی سماعت، الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو مہلت دیدی

عمران خان کی درخواست کی سماعت، الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو مہلت ...
عمران خان کی درخواست کی سماعت، الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو مہلت دیدی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائردرخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق کو جواب جمع کرانے کیلئے 18ستمبرتک مہلت دے دی ہے ۔عمران خان کی طرف سے الیکشن ٹربیونل میں دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ سردار ایاز صادق این اے 122میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے ، الیکشن ٹربیونل اُن کی کامیابی کو کالعدم قراردے ۔ دوران سماعت حلقے سے کامیاب امیدوار اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے موقف اپنایاکہ الیکشن ٹربیونل کا نوٹس موصول نہیں ہواجس کی وجہ سے حکم کے باوجود جواب جمع نہیں کرایاجاسکا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ اگر آپ کو نوٹس موصول نہیں ہواتو پھر چیلنج کیسے کیا؟ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ٹربیونل جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے ۔ ٹربیونل کاکہناتھاکہ اگر مہلت چاہیے تو تحریری درخواست دیں اور بعدازاں جواب جمع کرانے کیلئے 18ستمبرتک مہلت دے دی ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں