سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات، ایل اوسی اور وزرائے اعظم ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا: سلمان خورشید

سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات، ایل اوسی اور وزرائے اعظم ملاقات پر ...
سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات، ایل اوسی اور وزرائے اعظم ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا: سلمان خورشید

  

بشلک(مانیٹرنگ ڈیسک) کرغزستان میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد بشلک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے بتایاکہ ملاقات میں ممبئی حملوں ، اُس کے بعد کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔اُنہوں نے بتایاکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاہے لیکن دونوں سربراہان کی ملاقات کیلئے سازگارماحول ضروری ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں