نئی دہلی ریپ کیس، عدالت نے چاروں مجرموں کو موت کی سزا سنا دی

نئی دہلی ریپ کیس، عدالت نے چاروں مجرموں کو موت کی سزا سنا دی
نئی دہلی ریپ کیس، عدالت نے چاروں مجرموں کو موت کی سزا سنا دی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کی سڑکوں پر بس میں میڈیکل کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے چاروں مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، واقعے میں ملوث ایک ملزم جیل میں خودکشی کر چکا ہے جبکہ دوسرے کی عمر 17 سال ہونے کے باعث 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت عدالت نے گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر چاروں مجرموں مکیش سنگھ، وینے شرما، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا پر فرد جرم عائد کی تھی اور آج انہیں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2012ءکو نئی دہلی میں چھ افراد نے چلتی بس میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا تھا جو واقعے کے 12 روز بعد انتقال کر گئی تھی۔ اس واقعے کے خلاف بھارتی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سزا سنائے جانے کے موقع پر کمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ چاروں مجرم سکتے میں آ گئے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق زیادتی جیسے جرائم کی سزا ایسے ہی ہونی چاہیے ۔ دہلی میں بھارتی عوام نے مجرمان کو جلد ازجلد سزادینے کامطالبہ کیا۔

مزید : بین الاقوامی