سوئس مقدمات پھر کھولنے کی درخواست، سوئٹزرلینڈ نے حکومت پاکستان سے تین سوالات کے جواب مانگ لیے

سوئس مقدمات پھر کھولنے کی درخواست، سوئٹزرلینڈ نے حکومت پاکستان سے تین ...
سوئس مقدمات پھر کھولنے کی درخواست، سوئٹزرلینڈ نے حکومت پاکستان سے تین سوالات کے جواب مانگ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات کھلوانے کے خط پر سوئٹزر لینڈ کے حکام نے پاکستانی وکلاءسے تین سوالات کے جوابات مانگ لیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سوئس حکام نے حکومت پاکستان کی لیگل ٹیم سے استفسار کیاکہ حکومت نے پہلے خود کہاکہ مقدمات بند کردیئے جائیں ، اب کیاہوا؟ آصف زرداری کے استثنیٰ کے حوالے سے قانون کیاکہتاہے ؟ تاریخ گزرنے کے بعدپاکستان مقدمات کھولنے کی اپیل کیوں کررہاہے؟ذرائع نے بتایاکہ سوئس حکام کے بعد حکومت کی لیگل ٹیم نے دوبارہ سوئس حکام سے رابطہ کیااورموقف اپنایاکہ سوئس حکام کی طرف سے بھیجاگیاپانچ فروری کا خط غائب کردیاگیاتھا اورخط غائب ہونے کے باعث اپیل کرنے میں تاخیر ہوئی جبکہ سابق صدر کا استثنیٰ ختم ہوچکاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -