ایمن الظواہری نے امریکہ پر حملوں کا حکم دے دیا

ایمن الظواہری نے امریکہ پر حملوں کا حکم دے دیا
ایمن الظواہری نے امریکہ پر حملوں کا حکم دے دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکہ پر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔نائن الیون کے موقع پر 72 منٹ کے ویڈیو پیغام میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکہ پر بڑے حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، امریکہ کی کمزوری اس کے سیکیورٹی اخراجات ہیں، امریکا کو دفاعی اخراجات میں الجھا کر اسے معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کویہ بات تسلیم کر لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے جان ومال اور وقارکی خاطر جہاد کر رہے ہیں، ہم افغانستان، عراق اور یمن میں امریکا کو شکست دے چکے، اب امریکا کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کے لئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے شام میں جہادیوں کوغیرمسلموں کی مدد نہ کرنےکا بھی حکم دیا ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines