ٹارگٹڈ کارروائیوں کو متنازعہ بنا دیا گیا،پیپلز پارٹی ہوش کے ناخن لے:ایم کیو ایم

ٹارگٹڈ کارروائیوں کو متنازعہ بنا دیا گیا،پیپلز پارٹی ہوش کے ناخن لے:ایم کیو ...
ٹارگٹڈ کارروائیوں کو متنازعہ بنا دیا گیا،پیپلز پارٹی ہوش کے ناخن لے:ایم کیو ایم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیو ایم نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔فیصل سبزواری کہتے ہیں ٹارگٹڈ کارروائیوں کو متنازعہ بنا دیا گیا۔ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ رو¿ف صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سنجیدہ حلقے ہوش کے ناخن لیں۔سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی اور دیگر کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں مجرموں کی سرکاری سرپرستی کی جا رہی ہے کچھ لوگوں نے ماضی میں شوق پورے کئے۔ ایک بار پھر کر لیں ہر زیادتی کا جواب سیاسی طور پر دیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما رو¿ف صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر مہاجر آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین سے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی ، عامر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کراچی