لیسٹر شائر میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 پاکستانی جاں بحق

لیسٹر شائر میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 پاکستانی جاں بحق
لیسٹر شائر میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 پاکستانی جاں بحق

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر لیسٹر میں گھر میں آگ لگنے سے چار پاکستانی نژاد ماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسٹر شائر کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چار پاکستانی جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں ایک ماں اور تین بچے شامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ لندن پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی