بغداد میں دو دھماکے،30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بغداد میں دو دھماکے،30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
بغداد میں دو دھماکے،30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر دو دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بغداد کے شمالی علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر جمعے کی نماز کے بعدیہ دھماکے اس وقت ہوئے جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ منگل کے روز اس علاقے میں ہونے والے 3 کار بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراق میں جاری خانہ جنگی کے باعث اس سال 4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام ان حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔