برطانوی وزیراعظم سرکاری دستاویزات ٹرین میں بھول گئے

برطانوی وزیراعظم سرکاری دستاویزات ٹرین میں بھول گئے
برطانوی وزیراعظم سرکاری دستاویزات ٹرین میں بھول گئے

  

لندن (بیور ورپورٹ) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے اہم حکومتی دستاویزات ٹرین میں ہی بھول گئے۔ ایک برطانوی اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر سرخ رنگ کے ایک بکس کی تصویر شائع کی ہے جس پر واضح طور پر وزیراعظم لکھا ہوا نظر آ رہا ہے جو وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سکاٹ لینڈ کے سفر کے دوران ٹرین میں ہی چھوڑ آئے تھے، تاہم برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ نے اس خدشے کی تردید کی ہے کہ بکس میں موجود حساس حکومتی دستاویزات کو ٹرین میں موجود کسی بھی شخص نے پڑھ لیا ہوگا کیونکہ ان کے بقول وزیراعظم کے ٹرین سے نکلنے کے بعد وہاں سیکورٹی پر تعینات اہلکار موجود تھے اور اس بکس کو لاوارث نہیں چھوڑا گیا تھا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ان دستاویزات میں شام پر مجوزہ حملے کے بارے میں حساس دستاویزات یا پھر شام بارے روس کی پالیسی سے اختلاف پر مبنی دستاویزات شامل ہو سکتی ہیں جسے ممکنہ طور پر غیر متعلقہ افراد نے پڑھ لیا ہوگا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس