لیٹ ہونے پر برطانوی ریل کو 75ملین پاﺅنڈ کاجرمانہ

لیٹ ہونے پر برطانوی ریل کو 75ملین پاﺅنڈ کاجرمانہ
لیٹ ہونے پر برطانوی ریل کو 75ملین پاﺅنڈ کاجرمانہ

  

لندن (بیور ورپورٹ) برطانوی نیشنل ریل کو ایک سال میں 75ملین پاﺅنڈ کا مسافروں کو جرمانہ ادا کرنا پڑا،یہ جرمانہ ریل کو بروقت ٹائم پر نہ پہنچنے ‘ شیڈول میں تبدیلی ‘ ریل منسوخ کرنے کی وجہ سے عائد کیاگیا ہے ۔ مسافروں کا موقف تھا کہ وہ ریل کے چند منٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے خسارے میں چلے گئے۔ ان کی میٹنگ منسوخ ہو گئی یا بزنس کو نقصان پہنچا جبکہ محکمہ ریلوے کا موقف ہے کہ وہ بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر ایسا کرتے رہے مگر ایسا عموما نہیں ہوتا مگ لیکن اسکے باوجود برطانوی عدالتوں نے برطانوی نیشنل ریل کو 75ملین جرمانہ عائد کیا جو انہو ں نے ادا کر دیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں اگر ریل چند منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو مسافر اس پر ہرجانے کا دعوی کر سکتے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس