بھارت میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک,10 زخمی

بھارت میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک,10 زخمی
بھارت میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک,10 زخمی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست منی پور کے ضلع امپال میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق منی پور کے ضلع امپال کے علاقے نگا ما پل میں ایک زور دار دھماکا ہو ا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیر مواد ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی