حکومت اور طالبا ن کے مذاکرات کے درمیان پیش رفت،فائر بندی پر اتفاق

حکومت اور طالبا ن کے مذاکرات کے درمیان پیش رفت،فائر بندی پر اتفاق
حکومت اور طالبا ن کے مذاکرات کے درمیان پیش رفت،فائر بندی پر اتفاق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے درمیان ہونی والی پیش رفت کے مطابق فائربندی پر اتفاق کیا گیا جبکہ طالبان نے 35 مطالبات حکومتی کمیٹی کے حوالے کر دئیے۔دنیا نیوز کے مطابق طالبان طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈرون حملوں کی بندش کیلئے مضبوط حکمت عملی اپنائے۔ واضح رہے 9 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملکی سلامتی کو سب پر مقدم رکھا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیا جائے گا۔ اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ کے سپرد کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے معاملات وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا فاٹا کے معاملات خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ مل کر دیکھے گی۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شوریٰ اجلاس کے بعد اپنا اصولی موقف جاری کرینگے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں