آئی ایچ راشد زندہ و پائندہ رہیں گے :صحافیوں ، وکلا ، محنت کشوں اور سیاستدانوں کاخراجِ عقیدت

آئی ایچ راشد زندہ و پائندہ رہیں گے :صحافیوں ، وکلا ، محنت کشوں اور سیاستدانوں ...
آئی ایچ راشد زندہ و پائندہ رہیں گے :صحافیوں ، وکلا ، محنت کشوں اور سیاستدانوں کاخراجِ عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار خصوصی)سینئر صحافیوں ، سیاستدانوں ، محنت کش طبقے اور وکلاءنے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے ) کے سابق صدر آئی ایچ راشد (ارشاد حسین راشد) کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا اور جدوجہد جاری رکھی ، آج بھی ان کی جدوجہدحقوق کیلئے کوشاں ہر طبقے کیلئے روشن مثال اور نشان، منزل ہے ۔ سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر نے اائی ایچ راشد کو انسانی حقوق کا حقیقی علمبردار اور درویش صفت قراردیا اور کہا کہ ان کی جدو جہد صرف صحافیوں اور اخباری کارکنوں تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ زندگی کے ہرشعبے کے حقوق کی بات کرتے تھے ۔سینئر صحافی آئی اے رحمان نے آئی ایچ راشد کی ابتدائی زندگی سے رحلت تک کئی جدوجہد کا ذکر کیا اور نئی نسل کو ان کا مشن جاری رکھنے پر زور دیا جبکہ حسین نقی کا کہنا تھا کہ آئی ایچ راشد جیسے سپوت مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں جن پر ان کی اپنی برادری کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی فخر کرتے ہیں ۔انہوں نے پوری زندگی اخباری کارکنوں کے حقوق کے لئے وقف کئے رکھی اور کبھی بھی ان کے پاہ استقلال میں لغزش نہ آئی ۔ مزدور رہنما خورشید احمد نے بھی آئی ایچ راشد کو زبردسے خراجِ قو¿عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ محنت کش طبقے کیلئے جدوجہد کا روشن باب ہیں ۔سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ آئی ایچ راشد جتنے صحافیوں کے لیڈر تھے اتنے ہی وکلاءکے بھی ہنما تھے ۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدور و سیکرٹریز خاور نعیم ہاشمی، قمر اللہ چودھری ، انتخاب حنیف ،جلیل حسن اختر راجہ ، بخت گیر احمدنے آئی ایچ راشد کی نوجوان صحافیوں کیلئے شفقت اور جدوجہد کے انداز کا زکر کیا ۔ خاور نعیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ صحافی کئی قسم کے ہوتے ہیں جن میں کارکن ، کاریگر اور کاروبار ی صحافی شامل ہیں ، آئی ایچ راشد کاخالصتاً مشنری صحافی تھے جنہوں نے ساری زندگی قناعت اور جدوجہد میں بسر کردی ۔وہ نڈر ،بے باک اور باکردار رہنما تھے ۔ قمر اللہ چودھری کا کہنا تھاکہ آئی ایچ راشد اور ان کے ہم عصررہنما نثار عثمانی ، منہاج برنا اور عبدالقدوس جیسے لوگ رہتی دنیا تک دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ سیاستدان و قانون دان منظور علی گیلانی نے آئی ایچ راشد کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو بتانا ہوگا کہ آئی ایچ راشد کا مشن کیا تھا اور وہ اس پر کس استقامت سے چلتے تھے۔وہ شعبہ زندگی کیلئے نشانِ منزل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 26ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ بار میں آئی ایچ راشد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوگی ۔

مزید :

ادب وثقافت -