سین جوآن،دنیا کا سب سے چھوٹی جسامت کا کتا

سین جوآن،دنیا کا سب سے چھوٹی جسامت کا کتا
سین جوآن،دنیا کا سب سے چھوٹی جسامت کا کتا

  

سین جوآن(خصو صی رپورٹ)دنیا بھر میں کتے اپنی جسامت اور دبدبے والی بلند آوازسے سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں لیکن پورٹو ریکو میں ایک ایسا معصوم سا کتا بھی مو جود ہے جسے اس کی جسامت کے باعث دنیا کا سب سے چھو ٹا کتا قرار دے دیا گیا ہے۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملی نام کے اس کتے کے جسم کی کل لمبائی صرف 9 اعشاریہ 65 سینٹی میٹراور وزن بھی اس مناسبت سے نہایت کم ہے۔ ملی پیدائش کے وقت اپنی ننھی جسامت کے باعث ایک چمچے میں سما جاتا تھا لیکن قد نہ بڑھنے کے باعث اب لیڈیز پرس،جوتے اور کوٹ کی جیب میں باآسانی بیٹھ کر سفر کے مزے لو ٹتاہے۔ گینزانتظامیہ کی ریکارڈ بکس میں اس کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کے عالمی ٹائٹل کے ساتھ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : تصویر گیلری