دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی گینز بک کے نئے ایڈیشن میں شامل

دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی گینز بک کے نئے ایڈیشن میں شامل
دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی گینز بک کے نئے ایڈیشن میں شامل

  

ہیوسٹن (خصو صی رپورٹ)امریکی ریاست ٹیکساس کے نوجوان آسٹن کولسن کی تیار کردہ دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی کو گینز ریکارڈ بک کے 2014کے ایڈیشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2فٹ1انچ اونچی،2فٹ1اعشاریہ75انچ چوڑی اور4فٹ1اعشاریہ75انچ لمبی اس ننھی منی گاڑی کی تیاری میں کولسن کو نو ماہ کا عرصہ لگا جو ناصرف سڑکوں پر چلائے جانے کا لائسنس رکھتی ہے بلکہ ٹیکساس میں باقاعدہ طور پر رجسٹر بھی کروادی گئی ہے۔کولسن کی یہ دلچسپ گاڑی 25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اسکی زیادہ سے زیادہ رفتار33میل فی گھنٹہ تک جاپہنچتی ہے۔امریکی شخص کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس گاڑی کو روڈ پر چلنے والی دنیا کی سب سے چھوٹے سائز کی گاڑی کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید : تصویر گیلری