پاک فضائیہ کی شوال میں کارروائی ‘15دہشتگردہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ
وانا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے شوال میں کارروائی کرتے ہوئے 15دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فضائی کارروائی شوال کے علاقے گوربز اور زویا میں کی گئی ۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ، اور ان کے ہزاروں ٹھکانوں کو تباہ کر دیاگیا ہے۔آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تقریباََ90سے 95فیصد تک آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے اور آپریشن اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔

