27سال ،10ہزار افراد لاپتہ ،ہزاروں گمنام قبریں دریافت
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں 27 سال کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد بھارتی فوج کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں جبکہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں لاپتہ افراد کی ہو سکتی ہیں۔
لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ روز کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ 27 برس کے دوران بھارتی فوجیوں نے دس ہزار سے زائد افراد کوحراست کے دوران لاپتہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے پرویز امروز نے کہا ہے کہ 10 ہزار شہریوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سنگین ہے ، شاید ان افراد کو فوج نے قتل کیا ہے اور یہ گمنام قبروں میں مدفون ہیں۔
