انٹی بیکٹیریل صابن کا ایسا نقصان تحقیق میں سامنے آگیا کہ جان کر اگلی بار آپ انہیں ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے
لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ انٹی بیکٹیریل صابن سے ہاتھ دھوتے ہیں تو جان لیں کہ ایسا کرنا آپ کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچائے گا۔سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ ایسے صابن کی وجہ سے چھوٹے جراثیم تو ختن ہوجاتے ہیں لیکن طاقتور بیکٹیریا(سپر بگس)مزید طاقتور ہوجاتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے صابن کو بنانے کے لئے ان میں ٹریکلوسان (Triclosan)کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بیکٹیریا کو مزید سخت جان بناتے ہیں۔ایک یونیورسٹی تحقیق میں پول،لانڈری اور دفاتر میں موجود دھول کا مطالعہ کیا گیااور یہ بات سامنے آئی کہ انٹی بیکٹیریل ایجنٹس کے استعمال سے جراثیم سخت جان ہوجاتے ہیں۔
اپنے ہاتھ پر ربڑ بینڈ باندھیں اور اس خطرناک ترین بیماری کو ٹھیک کرلیں
Environmental Science and Technologyمیں لکھے گئے مضمون میں تحقیق کار کا کہنا ہے کہ انٹی مائیکروبائلز کی وجہ سے جراثیم ماحول میں مزید طاقتورہوجاتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ماحول میں پائے جانے والے 25فیصد جراثیم انسانی جلد سے پیدا ہوتے ہیں۔ٹریکلوسان کو دیگر اشیاءجیسے ٹوتھ پیسٹ، شیمپواور دیگر کاسمیٹکس کاسامان بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان میں Triclosanکا تناسب صابن سے کم ہوتا ہے۔برطانیہ میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے Triclosanاور ایسی کیمیکل کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
