ڈائریکٹر اے حفیظ کی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘کوسنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی

ڈائریکٹر اے حفیظ کی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘کوسنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) ڈائریکٹر اے حفیظ کی آج نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘کوسنسر بورڈ نے نمائش کا اجازت نامہ دے دیا ۔ فلم ’’بیسٹ آف لک‘‘ کو سنسر بورڈ کے سامنے سینسر کے لئے پیش کیاگیا ۔ فلم کودیکھنے کے بعدسنسربورڈ کے ارکان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کاموضوع اچھوتا ہے اوراس میں جدیدتکنیک کا استعمال کیاگیاہے اور فلم کے ڈائریکٹرنے بڑی محنت کی ہے ۔ فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘آج ملک بھر کے سینماء گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔اس فلم کی کاسٹ میں زارا ملک ، راحیلہ آغا، آصف سلیم ، عباس باجوہ، فہد ملک ، اچھی خان اور مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی اداکارہ نشاملک بھی شامل ہیں جن کے کیریئر کی یہ پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی ۔اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار اے حفیظ نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑی محنت اور لگن سے یہ فلم بنائی ہے اس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ عوام کریں گے جن کو سب سے بہتر منصف مانتا ہوں۔

مزید :

کلچر -