مسلمان اور ہندو شوہر نے ایک دوسرے کی بیگمات کو ایسا شاندار تحفہ دے دیا کہ نئی تاریخ رقم کردی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

مسلمان اور ہندو شوہر نے ایک دوسرے کی بیگمات کو ایسا شاندار تحفہ دے دیا کہ نئی ...
مسلمان اور ہندو شوہر نے ایک دوسرے کی بیگمات کو ایسا شاندار تحفہ دے دیا کہ نئی تاریخ رقم کردی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (نیوز ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان پائی جانے والی تلخی کی خبریں تو ہر روز سامنے آتی ہیں لیکن محبت اور ایثار کی ایسی داستان شاید ہی کبھی سننے میں آئی ہو جو ایک بھارتی مسلمان انوار احمد اور اس کے ہندو ہموطن ونود مہرا نے رقم کردی ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوار احمد کی اہلیہ تسلیم جہاں کا گردہ ناکارہ ہوچکا تھا اور وہ جے پور کے ایک ہسپتال میں داخل تھیں۔ اسی ہسپتال میں ونود مہرا کی اہلیہ انیتا بھی داخل تھیں اور ان کا گردہ بھی ناکارہ ہوچکا تھا۔ دونوں خواتین کو گردے کی ضرورت تھی مگر دونوں کے خاوندوں کا بلڈ گروپ ان سے مختلف تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی اپنی بیگمات کو گردہ دینے سے قاصر تھے۔ اتفاق دیکھئے کہ انیتا کا بلڈ گروپ B+ تھا اور انوار احمد کا بلڈ گروپ بھی یہی تھا۔ اسی طرح تسلیم جہاں کا بلڈ گروپ A+ اور ونود مہرا کا بلڈ گروپ بھی A+ تھا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے انوار اور ونود نے ایک دوسرے کی بیگمات کو گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنا دیا۔

شیرخوار بچے کی مردہ جڑواں بھائی سے معانقہ کی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
ہسپتال کے چیف نیفرالوجسٹ ڈاکٹر اشوتوش سونی نے بتایا کہ دونوں خواتین کے گردہ ٹرانسپلانٹ کے آپریشن کئے جاچکے ہیں اور کامیاب آپریشن کے بعد دونوں رو بصحت ہیں۔ انوار احمد اور ونود مہرا بھی بہت خوش ہیں کہ قدرت نے ان کے لئے انوکھا انتظام کردیا اور دونوں کی بیگمات کو گردہ میسر آ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے خاندانوں کے درمیان ایک رشتہ قائم ہوگیا ہے، گویا وہ بھائی بہن بن گئے ہیں اور ان کے دکھ سکھ بھی سانجھے ہو گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -