بظاہر عام سی نوجوان لڑکی نظر آنے والی یہ یورپی ملک کی وزیر خزانہ ہیں، اِن کی کیا قابلیت ہے اور کس وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں؟ ایسی بات جسے جان کر پاکستانیوں کو اپنے سیاستدانوں کا نام لیتے بھی شرمندگی ہوگی
ماسکو(نیوزڈیسک) مشرقی یورپی ملک لیٹویا کی وزیر خزانہ ڈانا اوزولا نہ صرف سیاست اور معیشیت میں دلچسپی رکھتی ہے بلکہ وہ شطرنج کی ایک ماہر کھلاڑی بھی ہے۔34سالہ چار بچوں کی ماں نے حال ہی میں عالمی چیمپئین چین کی ہاﺅ یوفان کو آذربائیجان میں کھیلے گئے اولمپیاڈمقابلے میں شکست دی ہے۔یہ مقابلہ انتہائی سخت تھا جس میں318نمبر پر ہونے والی خاتون نے دنیا کی نمبر ون خاتون کو شکست دی۔ڈانا نہ صرف شطرنج کی بہترین کھلاڑی ہے بلکہ کئی دیگر چیزوں میں بھی ید طولیٰ رکھتی ہے،وہ چھ مختلف زبانیں بول سکتی ہے اور ساتھ ہی بزنس انڈمنسٹریشن،ائیر وسپیس،فنانس اور ترجموں میں مہارت رکھتی ہے۔
آئیے آپکو ڈان کے دیگر کارناموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*اس نے آٹھ مختلف اولمپیاڈ مقابلوں میں شرکت کی ہے اور 1998،2000،2004،2006،2010،2012اور2014میں شرکت کرچکی ہے۔
*اس نے1998ءمیں یورپین انڈر18کا ٹائٹل جیتا تھا۔
*اسے انگلش،فرینچ،لیٹوین،روسی،ہسپانوی اور جرمن زبانوں پر عبور حاصل ہے۔
*اس نے خزانہ کے علاوہ تعلیم اور کلچر میں بہت کام کیا ہے۔

