میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت ،جنرل نادر نے آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے
راولپنڈی(اے این این) نشان حیدرمیجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت پر پروقار تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی جانب سے میجر جنرل نادر خان نے میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو 65 کی جنگ میں جرات وبہادری کا مظاہرہ کرنے پرنشان حیدردیا گیا تھا ۔وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سگے ماموں تھے۔
