شیرا کوٹ جعلی شراب فروخت کرنیوالا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شیر ا کوٹ پولیس نے جعلی شراب فر وخت کر نے والے ملزم بد نا مہ زما نہ منشیا ت فر وش غلا م عبا س کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 100بوتل شراب، کیمیکل ڈرم،150 سٹیکرز، 100سے زائد الکوحل کی خالی بوتلیں ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن عا دل ممین نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پر ایس ایچ اوشیر ا کو ٹ چو دھر ی وقا ص ظفر نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے بند روڈ کے علاقہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران رکشہ سے ملز م غلا م عبا س کو گرفتار کر کے 100بو تل شر اب ،کیمیکل ڈرم،150 سٹیکرز، 100سے زائد الکوحل کی خالی بوتلیں ودیگر سامان قبضہ میں لے لی۔ایس پی کینٹ اقبا ل ٹا ؤ ن نے کامیاب ریڈ پرایس ایچ اوشیر ا کو ٹ چو دھر ی وقا ص ظفر اور خصوصی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
