عید کے دنوں میں ون ویلرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن ہوگا
لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔سی ٹی او کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور لوگوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے مہم جاری ہے،عید کے دنوں میں ون ویلرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرنے کا حکم،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ فیصل چوک مال روڈ پرلگائے گئے آگاہی کیمپ میں نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،پولیس افسران اورشہری موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے ڈی ایس پیز اور انچارج ون ویلنگ اسکواڈ کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیانتظامات کریں،ون ویلنگ کی شکایت والے علاقوں میں اضافی وارڈنز تعینات کرتے ہوئے بھرپور انسدادی کارروائی کی جائے۔
