ننکانہ:3ملزمان شہری کاقربانی کا بکرا چوری کر کے لے گئے

ننکانہ:3ملزمان شہری کاقربانی کا بکرا چوری کر کے لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )تین ملزمان ایک شہری کاقربانی کا بکرا چوری کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بالیلا ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد رمضان نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بکرا جو کہ گھر کے باہر بندھا ہوا تھا عمر عرف ببلو اور اشرف وغیرہ تین ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد رمضان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -