ڈسکہ: چوری ڈکیتی کے سلسلے جاری ،نقدی ،موبائل فون چھین لئے گئے

ڈسکہ: چوری ڈکیتی کے سلسلے جاری ،نقدی ،موبائل فون چھین لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی،موبائل فون چھین لیا،جبکہ نامعلوم چور کارخانہ سے قربانی کا بکرا اور گھرسسے نقدی ،موبائل فون اور پر س لے اُڑے تفصیلات کے مطابق تھانہ صد رکے علاقہ ملیکے کا محمد سرور اپنی موٹرسائیکل پر گاؤں سے ڈسکہ کی طرف آنے کیلئے نکلا جب وہ گاؤں کی پلی کے قریب پہنچاتوا س کو ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے نقدی ‘موبائل فونز ‘شناختی کارڈ ودیگر سامان چھین کر مو قع سے فرارہوگئے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ سٹیڈیم روڈ کے محمد عظیم کے کارخانہ سے اس کا بکرا تین نامعلوم افراد کھول کرلے گئے تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ رائے والا کا شیخ امجد اپنے گھر میں سویاہواتھاکہ چور جیب سے نقدی ‘موبائل فونزاور پرس نکال کرلے گئے ۔

مزید :

علاقائی -