کامونکے:پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن،سات افراد گرفتار
کامونکے(نامہ نگار)پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن،سات افراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات ،شراب اور اسلحہ برآمد،بتایاگیاہے پولیس نے ملزم فخرزمان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو اسی گرام بھکی ،ملزم شاہد محمود کے قبضہ سے 258 گرام بھکی ،ملزم شرافت کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بلالائسنس پسٹل تیس بور ،تھانہ ایمن آباد پولیس نے اللہ دتہ کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔
