محکمہ لائیو سٹاک کی کانگو وائرس کے تدارک کیلئے آگاہی ریلی
لا ہور (خبر نگا ر ) محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے شہر میں کانگو وائرس کے تدارک کے لیے موبائل ہسپتال سے متعلق آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں 9211 سروس اور ویٹرنری ڈسپنسری وین سمیت آفسیرز نے شرکت کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ریلی میں موجود ڈسٹرک آفیسر ڈاکٹر محمد باری نے بتایا کہ شہر میں راواں سیزن کے دوران انہوں نے دس ہزار سے زائد جانوروں کو کانگو وائرس کے متعلق اسپرے کیا جبکہ دیگر ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ انہون نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویثرن کے مطابق شہر بھر میں ان کی مفت سروسز جاری ہیں اور شہری کسی بھی وقت 9211 کے ٹال فری نمبر پر کال کرکے ان کی سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے یہ ریلی ٹاون ہال سے چیرنگ کراس تک نکالی گئی جس میں ویٹرنری ڈاکٹر ااور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
