چیچہ وطنی کے بعد رائے ونڈ میں جلسہ کریں گے،نوشین حامد
لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چیچہ وطنی میں کامیا ب جلسہ کے بعد رائے ونڈ میں جلسہ کریں گے ، عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کی آمد اور اخراجات کا ہر عام و خاص کو معلوم ہے ،حکومت عمران خان کے بارے منفی تاثر پیدا کررہی ہے ،عمران خان سچے اور کھرے سیاستدان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک میں تبدیلی لانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں عوام کی بے پناہ محبت کی وجہ سے ہمارا ہر جلسہ کامیاب ہوتا ہے ،انہوں نے کہاکہ تین ستمبر کی لاہور میں کامیاب ریلی سے حکمران گھبرا گئے ہیں اواب ہم 16ستمبر کوچیچہ وطنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،یہ جلسہ رائے ونڈ کے جلسہ کی ریہرسل ہوگی
