یوتھ فورم فار کشمیر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

یوتھ فورم فار کشمیر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک مشعل بردار ریلی لبرٹی چوک گلبرگ سے نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔مشعل بردار ریلی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے سینکروں خواتین و نوجوانوں نے شرکت کی،اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے جدو جہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنا شروع کر دی ہے ،بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور جبرو تشدد کی انتہا کر دی گئی ہے ،روزانی کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی امن و عالم کے ٹھیکیداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے ،امت مسلمہ عید الا ضحیٰ کے موقعہ پر اپنے مظلوم اور محکوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانی کو یاد رکھنے اور عالم اسلام کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنے کیلئے UNاور عالم اسلامی کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں بات کر ے عالمی ضمیر کو بیدار کرے۔