کرایوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیموں کے بس اڈوں پر چھاپے

کرایوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیموں کے بس اڈوں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او لاری اڈہ اور ٹا ؤن انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں بس و ویگن اڈوں پر چھا پے مار رہی ہیں اور اوورچارجنگ کر نے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے با دامی باغ بس اڈہ پر کارروائی کر تے ہوئے ویگنوں اور بسوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹرز سے زائد کرایہ واپس لے کر مسافروں کو دے دیا۔