بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اضافی فوج تعینات کرنے کی تصدیق کردی

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اضافی فوج تعینات کرنے کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( کے پی آئی )شمالی اور جنوبی کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارت کے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ فوج اندرونی معاملات میں مداخت نہیں کرتی ہے بلکہ فوج کا مقصد سرحدوں کی حفاظت ،درندازی کو روکنا اور جنگجوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ علیحدگی پسندوں سے سیکورٹی اور دیگر سہولیات پہلے ہی واپس لی جانی چاہئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ تشویش ناک ہے اور میں اس کے حق میں ہوں کہ ان سے سیکورٹی واپس لی جائے ۔منوہر پاریکرنے کشمیر میں اضافی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ اضافی فورسز کو کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو وادی میں جاری موجود ہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاریکر نے کہا کہ فوج اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے ہمارا مقصد سرحدوں کو سیل کرنے کے علاوہ جنگجویانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے ۔عوامی احتجاجوں کو روکنے کیلئے وہاں فوج کو تعینات نہیں کیا گیا ہے کیونکہ عوامی احتجاجوں کو روکنا فوج کے دائرہ اختیار کے تحت نہیں آتا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -