ہفتر کی لیبیئن نیشنل آرمی کا السدرہ اور راس لانوف نامی بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کا دعوٰی

ہفتر کی لیبیئن نیشنل آرمی کا السدرہ اور راس لانوف نامی بندرگاہوں پر قبضہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس( آن لائن )لیبیا میں جنرل خلیفہ ہفتر کے فوجیوں نے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ دستوں پر حملہ کیا ہے۔ ہفتر کی لیبیئن نیشنل آرمی نے ان حملوں کے دوران السدرہ اور راس لانوف نامی بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ یہ دونوں بندرگاہیں تیل کی درآمد و برآمد کے حوالے سے مشہور ہیں۔ جنرل ہفتر کو اسلامی شدت پسندوں نے طرابلس سے نکال دیا تھا اور ان کا شمار حکومت مخالفوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ابھی تک عالمی برادری کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کی بھی توثیق نہیں کی۔

مزید :

عالمی منظر -