شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات

شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)صوبائی دارالحکومت میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع آج بادشاہی مسجد میں ہوگا۔ جہاں مولانا عبدالخبیر آزاد 8.30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔ جبکہ خطبہ مسجد شہداء میں نماز صبح 7بجے ادا کی جائے گی جہاں مولانا قاضی یونس انور کی امامت میں نماز عید الاضحی ادا ہوگی۔ جناح باغ میں صبح 6:30 بجے حافظ عاکف سعید نماز عید الاضحی پڑھائیں گے۔