تھو ک منڈیو ں سمیت پرچون کی سطح پر اشیاء کے نرخوں میں اضافہ
لاہور (کامر س رپورٹر ) عید الا ضحی سے ایک روز قبل تھو ک منڈیو ں سمیت پرچون کی سطح پر بازاروں میں ٹماٹر ،پیاز ، سبز مرچ ،دھنیا او ر لیموں کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ کر دیا ہے جبکہ عید پر سب سے زیادہ استعمال ہو نے والی سبز مر چو ں کی قیمتیں اس طو ل پر پہنچا دی ہیں کہ شہریو ں کو دکانداروں نے مر چیں لگا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید کی آ مد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکو مت میں عید پر استعمال ہونیوالی متعدد اشیاء کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے ۔سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا ہے جس کی قیمت60روپے سے بڑھ کر 100روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے پیاز 60روپے ،سبز مرچ دیسی140روپے ،سبز دھنیہ ہانڈی بھر 30روپے ادرک 200روپے اور لیموں دیسی کی قیمت 200روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔
