خطبہ امام کعبہ پورے عالم اسلام کیلئے انتہائی مشعل راہ ہے، ممتاز اعوان
لاہور ( پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ خطبہ امام کعبہ پورے عالم اسلام کیلئے انتہائی مشعل راہ ہے جسے امت مسلمہ اپنا کر دنیا میں کامیاب و کامران اور آخرت میں سرخرو ہوسکتی ہے امام کعبہ نے اپنے خطبہ حج میں اسلام کے خلاف عالم کفر کی جن سازشوں ،مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ غفلتوں اور مسلمانوں میں پائے جانیوالے انتشار اور فرقہ واریت کی جانب خدشات کا اظہار کیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہیں دہشتگردی کا جعلی لیبل اسلام کیساتھ نتھی کرنا یہود و ہنود کی گھناؤنی ناپاک سازش ہے ان حالات میں مسلم امہ کو عالم کفر کی سازشوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا اور اپنے اندر پائے جانیوالے انتشار و خلفشار کو ختم کرنا ہوگا۔ امام کعبہ کی ہدایت کے مطابق مسلم حکمران اپنے عوام کو عدل و انصاف اور علماءِ کرام امن و سلامتی کے قیام کا فریضہ انجام دیں تو دنیا جہنم کدہ سے امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
اسلام کے پیغام امن کو فروغ دیکر شدت و انتہاء پسندی ، دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے ،اخوت ، محبت اور پیار و بھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنایا جائے۔
