شہریار خان کی کامیاب سرجری ،ایک ہفتے تک چھٹی مل جائیگی

شہریار خان کی کامیاب سرجری ،ایک ہفتے تک چھٹی مل جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کی لندن کے مقامی ہسپتال میں دل کی سرجری کامیاب رہی۔ذرائع کے مطابق شہریار خان کی دل کی شریانیں کھولنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق انہیں ایک ہفتے کے بعد چھٹی دے دی جائے گی ۔ چیئرمین پی سی بی کی حالت اب بہتر ہے اور وہ اس ماہ کے آخر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے موقع پر شہریار خان کو ہائی بلڈ پریشر اور سانس میں میں تکلیف کیلئے مشکلات پیش آئی تھیں جس کے بعد وہ چیک اپ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے ۔