فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قربانی کے جانور خرید لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی عید قربان کی تیاریاں شروع کر دیں۔تفصیلات کیمطابق دورہ انگلینڈ سے واپس آنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی قربانی کے جانور خرید لیے ہیں۔ وہاب ریاض نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی بیٹی ایشال قربانی کے جانوروں کو چارہ کھلا رہی ہے۔
