سٹا نسلاس وار ینکانے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا

سٹا نسلاس وار ینکانے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سویٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین سٹانسلاس وارینکا نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر اپنے کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلام اپنے نام کیا۔ وارینکا نے گزشتہ سال فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل 2014 میں جیتا تھا۔ امریکہ میں منعقدہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور سوئس سٹار اور عالمی نمبر تین سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد سٹانسلاس وارینکا نے نوویک جوکووچ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ سٹانسلاس وارینکا نے پہلے سیٹ میں 6-7(1-7) سے شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں نوویک جوکووچ کو 6-4،7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا تیسرا گرینڈسلام ٹائٹل ہے، انہوں نے گزشتہ سال فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل 2014 میں جیتا تھا۔ فتح کے بعد سوئس سٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر پائینگے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نوویک جوکووچ ٹینس کے ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انکو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انہوں نے میچ کے دوران درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔