ایشیاکپ کیلئے پاکستان کی18رکنی خواتین ہاکی ٹیم کااعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ حنا کنول کپتان اور رضوانہ یاسمین نائب کپتان ہوں گی۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کیلئے پی ایچ ایف نے خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں سیدہ سعدیہ، عشرت عباس، مرینہ انور، تسکین کوثر، نفیسہ انور، اقرا جاوید، عائشہ بشیر، زیب النسا، مائرہ صابر، ثنا اللہ دتہ، کلثوم شہزادی، افشاں نورین، عنبرین ارشد، حنا پرویز، ساحل ملک اور کلثوم منیر شامل ہیں جبکہ متبادل کھلاڑیوں میں رشنا خان، رمشہ الیاس، ثنا ارشد،ماہ جیبن، حمرا لطیف اور ذکیہ نواز کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعید خان مینجر اور ہیڈ کوچ جبکہ محمد عثمان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ ویمنز ایشیا کپ یکم سے نو اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائیگا۔
