امریکہ اوربھارت کل سے چین کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرینگے

امریکہ اوربھارت کل سے چین کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے این این)امریکہ اوربھارت (کل)14ستمبر سے چین کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرینگے جوتقریباً دوہفتے جاری رہیں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈمیں 14سے 27ستمبرتک جاری رہنے والے مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت اوردوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات کاحصہ ہیں ۔مشقوں میں دونوں ملکوں کے 225فوجی اہلکارحصہ لیں گے ۔واضح رہے کہ خطے اورعالمی سطح پر چین کے بڑھتے ہوئے کردارسے حائف بھارت اورامریکہ کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدے طے پایاتھاجس کے تحت امریکہ بھارت کے فوجی اڈے استعمال کرسکے گا۔
فوجی مشقیں