شہبازشریف کی اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی رہائش گاہ ڈیفنس پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت
