امیر مقام کا پلم میں آسمانی بجلی اور طغیانی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

امیر مقام کا پلم میں آسمانی بجلی اور طغیانی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مدین کے علاقہ پلم میںآسمانی بجلی اورطغیانی کے باعث قیمتی جانوں کی ضیاع پرشدیدافسوس ورنج کااظہارکیاہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایات جاری کی کہ زخمیوں کی علاج معالجے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیاجائے اورزخمیوں کی علاج کیلئے تمام طبی سہولتیں بروئے کارلائی جائیں۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں اورعہدیداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندانوں کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔انہوں نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے بھی اللہ کے حضوردعاکی۔