امریکہ معاشی ترقی کا دشمن ‘ سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ‘ سعید منیس
میلسی (نامہ نگار ،نمائندہ پاکستان )امریکہ پاکستان کی معاشی ترقی کا دشمن ہے سی پیک منصوبہ کسی کو ہضم نہیں ہو رہا ،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی خان سعید احمد خان منیس نے میلسی ہیڈ سائیفن پر تفریحی پارک کے ا فتتاح کے موقع کی تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ جب (ن) لیگ نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معاشی ترقی صفر تھی آج ہماری حکومت کے باعث اس میں بہت بہتری آئی ہے ہمارے مخالفین پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاٹیں ڈال (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
رہے ہیں مگر 2018تک ہماری حکومت تمام وعدے پورے کرے گی سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے امریکہ اور دبئی سمیت کئی ملکوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی حلقہ این اے 170میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ اے سی میلسی سید شفقت رضا بخاری نے کہا ہے کہ تفریح پارک کی ہیڈ سائیفن پر تعمیر ہوا کا جھونکا ہے ہم اسے مزید بہتر بنائیں گے تقریب میں ایس ڈی پی او شبیر احمد وڑایچ ،زاہد احمد خان شیر وانی ،توصیف احمد خان یوسفزئی ،نواب اطہر خاکوانی ،ڈاکٹر خضرحیات ،چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری جعفر ،ایس ایچ او طفیل گجر،مہر چوہدری محمد ندیم ٹی ایم او ،ایس ڈی او چوہدری عبدالغفار ،شیخ جاوید اقبال ،علی حسین جاوید ،محمد ارشد صابری ،محمد قاسم ریاض ،حاجی ریاض احمد بوہڑ ،حاجی اسلام الدین جنیدوی ،ہمایوں اختر جوئیہ ،ماسٹر خالد رسول ،ملک وقار احمد ملتانی ،ملک ممتاز احمد عاربی ،ملک راشد معروف ،سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔
سعید منیس
