پی پی 239‘ جہانزیب خان اور عمران کھچی میں صلح‘ اختلافات ختم ‘ باہم متحد
میلسی(نمائندہ پاکستان) حلقہ پی پی 239 کے ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی پر قاتلانہ حملے کا ڈراپ سین جہانزیب خان کھچی اور محمد عمران خان کھچی کی صلح ہو گئی گذشتہ شب ایم پی اے کے ڈیرہ پر واقع موضع فدہ میں کھچی برادری اور تحریک(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
انصاف کے اکابریں کا ایک بڑا اکٹھ ہوا جس میں سابق ضلع ناظم اور کھچی گروپ کے سربراہ محمد ممتاز خان کھچی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کھچی خاندان نے اپنے اختلافات سمیٹ لیئے اور ہم باہم متحد ہو گئے اس سلسلے میں میرے بھتیجوں ڈاکٹر در محمد خان کھچی، بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے میری بات مانتے ہوئے عمران خان کھچی سے صلح کی اور کھچی خاندان کے اتحاد کیلئے آگے بڑھے غلام اکبر خان کھچی میرے بھائی اور محمد عمران خان کھچی ،سعادت علی خان کھچی میرے بیٹوں جیسے ہیں انشاء اللہ ملک کر چلیں گے ،سابق ڈی سی او غلام اکبر خان کھچی نے کہا کہ ہمارا ایک ہی گھر ہے بعض غلط فہمیوں کے باعث اختلاف ہوا اور ہمارے خاندان کے بڑے محمد ممتاز خان کھچی نے بزرگوں کی روایت کے مطابق آگے بڑھ کر مسئلے کو سلجھایا اور گھر کے جھگڑے کو خوش اسلوبی سے نمٹایا ،سابق امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ اس پر مسرت تقریب میں ہمارے خاندان کے بزرگوں محمد ممتاز خان کھچی ،ربنواز خان کھچی، محمد اقبال خان کھچی نے بھر پور کردار ادا کیا اور خاندان کو متحد کرنے میں عبد القادر خان کھچی نے اہم کردار ادا کیامفتی الطاف احمد سعیدی نے اس پر مسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم حج کے موقع پر کھچی خاندان کے اتحاد اور صلح کو نیگ شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ صلح کا عمل اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ عمل ہے کھچی خاندان علاقے کا با وقار خاندان ہے جس نے علاقے کی بھر پور خدمت کی اس موقع پر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، ڈاکٹر در محمد کھچی، محمد عمران خان کھچی، سعادت علی کھچی، جاوید اقبال کھچی، اکرم خان کھچی، عبد القادر خان کھچی، احمد خان کھچی، احمد خان کھچی، افضل خان کھچی، سردار خان کھچی، سجاد خان کھچی، علی رضا خاکوانی، مہر ظفر اقبال ایڈووکیٹ، میاں عاصم ارائیں صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، چوہدری عامر محمود، طاہر خان یوسفزئی، حیدر خان سمیت معززین علاقہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
