عید کے تیسرے روز تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلے پر طلبہ والدین اور اساتذہ کی تنقید
ملتان( سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کے تیسرے دن ہی تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلے پر طلبا وطالبات‘والدین اور اساتذہ نے تنقید کی ہے ‘ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی قربانی کی جاتی ہے ‘اس لئے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
عیدالاضحی کے تیسرے روز ہی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ‘ اس سلسلے میں بیشتر طلباو طالبات کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے تیسرے روز بھی چھٹی کریں گے ‘ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 15ستمبر کو تمام سکولز‘ کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا حکم جاری کیا ہے ‘ اس بارے میں ایک افسر تعلیم نے کہا ہے کہ حکومت کا حکم اپنی جگہ لیکن صورتحال سے معلوم ہوتا ہے کہ عیدالاضحی کے تیسرے رو ز بہت کم طلبا وطالبات حاضری دیں گے ‘حکومت کو یہ نا مناسب فیصلہ کرنا ہی نہیں چاہئیے تھا ۔
